اردن : مشہور سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ ، عوامی حلقے چراغ پا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کے جنوبی صوبے مادبا کے علاقے ذیبان میں "عراعر" کی چٹان پر توڑ پھوڑ کے واقعے نے سوشل میڈیا کے حلقوں میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان حرکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جہالت اور اخلاقی پستی قرار دیا۔ ساتھ ہی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس تخریب کے ذمے داران کو سزا دی جائے۔

Advertisement

مقامی میڈیا نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ نامعلوم افراد نے مذکورہ چٹان کے نیچے ٹائر جلائے تا کہ اس پر کالا رنگ جم جائے اور چٹان کے آگے کی جانب سے ایک حصہ توڑ بھی ڈالا۔

دوسری جانب جنرل سیکورٹی ڈائرکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کے مطابق پیر کے روز مادبا صوبے کے پولیس ڈائرکٹریٹ کو اطلاع ملی تھی کہ بعض نامعلوم افراد ذیبان کی چٹان کے کچھ حصوں پر حملہ کر کے انہیں توڑ رہے ہیں۔ یہ چٹان علاقے میں سیاحتی مقام شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اردن میں ذیبان کی چٹان کو اس وقت بڑی شہرت ملی جب اس ک تصاویر سوشل میڈٰا پر گردش میں آئیں۔ تصاویر میں یہ چٹان ایسی نظر آتی ہے گویا کہ ہوا میں معلق ہو۔ یہ چٹان وادی عراعر کے مقابل پھیلی ہوئی ہے۔

عراعر کے قصبے کو اردن میں آثار قدیمہ کے حوالے سے تاریخی مقام شمار کیا جاتا ہے۔ آثار قدیمہ کے سائنس دان اس جگہ میں بڑی دل چسپی رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں