سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز ٹیلی فون پر کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین نے امیر کویت کو ان کے اقتدار میں پہلی حکومت تشکیل پانے پر مبارک باد پیش کی۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان ممتاز سطح کے تعلقات کو بھی سراہا۔
اس موقع پر امیر کویت نے مبارک باد دینے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو گراں قدر قرار دیا۔ امیر کویت نے دونوں برادر ملکوں کے بیچ تاریخی تعلقات کا بھی خصوصی ذکر کیا۔