اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کرونا ویکسین دے دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو فائزر اینٹی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔وزیراعظم کو ویکسین دینے کا عمل تل ابیب کے شیبا اسپتال سے براہ راست نشر کیا گیا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق ہفتے کی شب وزیر صحت یولی ایڈلشائن نے کہا کہ وزیراعظم کو ویکسین دیے جانے کے وقت وہ ان کے ہمراہ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین "محفوظ" اور موثر ہے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ویکسین ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ ایک بہت بڑا دن ہے۔یہ کرونا مرض سے ملک کو نجات دلانے کا آغاز ہے۔' آئی 24' نیوز ویب سائٹ نے تصدیق کی کہ کمزور، بزرگ اور اور اسرائیل میں موجود غیرملکیوں کو‌کل سوموار سے ویکسین کی فراہمی شروع ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں