.

سعودی کیمرہ مین نے السلیع کی پہاڑیوں کے گرد "روشنی" کا ہالہ کیسے بنایا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک کیمرہ مین نے "السلیع" کے مشہور پہاڑی سلسلے کے اوپر فضا میں روشنی کا ہالہ بنانے کا تجربہ کیا اور پھر اسے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ کیمرہ مین نے اس مقصد کے لیے ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال کیا۔ ڈرون طیارے میں کیمرہ نصب تھا۔ اس تجربے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

Saudi Photographer skill

سعودی کیمرہ مین "محمد الشریف" نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "ہمیں ہر صورت ایک سایہ دار جگہ پر تصاویر لینا تھیں۔ اس واسطے مناسب مقام چُنا گیا اور پھر روشن پروں سے لیس ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا تا کہ روشنی سے استفادہ کیا جا سکے۔ ہم نے اپنے ہدف کے گرد ڈرون طیارے کو دائرے کی شکل میں پھرایا اور پھر ہم نے Slow Shutter کے ذریعے رات کے وقت عکس بندی کی خصوصی تیاری سے کام لیا۔ اس پورے عمل میں تقریبا دو گھنٹے کا وقت لگا"۔

الشریف کے مطابق انہوں نے السلیع کا علاقہ چنا کیوں کہ یہ خشکی میں واقع پہاڑی علاقہ ہے جہاں چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں موجود ہیں۔ یہ جگہ الوجہ ضلع سے 30 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔ الشریف کے نزدیک چھوٹی پہاڑوں کا یہ فائدہ ہے کہ اس کے گرد ڈرون طیارے کو آسانی سے پھرایا جا سکتا ہے۔