.

اسرائیلی کمپنی 'العال' کی پہلی پرواز 22 دسمبر کو مراکش کے لیے روانہ ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی اور مراکش کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں میں 22 دسمبر سے فضائی سروس کا آغاز ہو گا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے اسرائیل سے العال فضائی کمپنی کا طیارہ رباط کے لیے روانہ ہو گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی کمپنی 'العال' کیہ طرف سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی کمپنی کی پرواز'ایل اوائی 555' چھ گھنٹے کا فضائی سفر طے کر کے رباط پہنچے گی جو دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات معمول پر لانے کے بعد پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد دونوں‌ ملکوں‌ کی قیادت امریکا کی میزبانی میں سفارتی تعلقات کے قیام کا معاہدہ کرے گی۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے گذشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ وہائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر ایک امریکی وفد کے ہمراہ اسرائیل اور مراکش کا دورہ کریں‌ گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد اسرائیلی وفد کو ساتھ لے کر مراکش جائے گا جہاں مراکشی اور اسرائیلی حکام براہ راست بات چیت کریں‌ گے۔