.

سعودی عرب میں طویل رات، مختصر ترین دن، موسم سرما 89 ایام پر مشتمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں موسمیات اور آب وہوا کے ماہراور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا کے استاد موسمیات کمیٹی کے بانی ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سورج کی ظاہری حرکت کے اعتبار سے کل سوموار سے مملکت میں ‌موسم سرما کا آغاز ہوا ہے۔ موسم سرما کا آغاز رات ایک بج کر دو منٹ پر شروع ہوا۔ انہوں‌نے بتایا کہ سوموار کا دن مملکت میں سب سے مختصر اور رات سب سے طویل رہی۔

اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ ایک بیان میں پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا کہ سردیوں کا دورانیہ 89 دن پر محیط ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سورج اورزمین کے درمیان زمینی فاصلہ 147.172.000 ہے لگ بھگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل سوموار کے روز زوال کے بعد سورج کم ترین بلندی پر تھا۔ یوں رات بہت طویل اور دن بہت مختصر ہوا۔ الریاض میں آج سردیوں میں شتوی انقلاب کا دن سب سے مختصر ہے جو 21 جون گرمائی انقلاب کے مقابلے میں 3 گھنٹے چار منٹ مختصر ہے۔ ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا کہ حائل ، القصیم، حفر الباطن، الزلفی اور الجازان میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں