.

سعودی فلم 'لیڈی آف دی سی' آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فلم اتھارٹی نے بین الاقوامی فلمی مقابلے اور آسکر ایوارڈ کے لیے مملکت میں تیار ہونے والی فیچر فلم "لیڈی آف دی سی" کو نامزد کیا ہے۔ یہ نامزدگی ماہرین کی ایک خصوصی کمیٹی نے کی ہے جن کا کہنا ہے کہ رواں سال مملکت میں تیار ہونے والی فیچرفلموں میں یہ ایک بہترین فلم ہے۔

یہ فلم باقی دنیا کی نامزد فلموں میں شامل ہونے کے بعد توقع ہے کہ اسے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ تاہم حتمی مقابلے سے قبل اسکریننگ کے کئی مراحل طے کرے گی۔ اس کے بعد امریکن اکیڈمی آف سائنسز اینڈ آرٹس آسکر کے لیے منظوری دے گی۔ آخری چنائو اور فاتح فلم کا اعلان 93 ویں ایڈیشن میں کیا جائے گا جس کا انعقاد 25 اپریل 2021 ء کو ہوگا۔

شہد امین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "لیڈی آف دی سی" پہلی بار وینیسا فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی اور تخلیقی اظہار کے لیے اسے"ویرونا" ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ فلم کمرشل سنیما گھروں میں مملکت کے اندر دکھائے جانے کے ساتھ دیگر بین الاقوامی میلوں میں دکھائی جا چکی ہے۔ اس فلم میں ایک جمالیاتی بصری ٹیمپلیٹ کی ایک لڑکی کی کہانی ہے جو مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود حاصل کرنا چاہتی ہے۔

آسکر میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے اپنی فلم کی نامزدگی کے بارے میں شہد امین نے کہا کہ یہ میری بہترین توقعات سے بھی زیادہ ہے کہ ایک عرب ہدایتکار کی حیثیت سے میری تیار کردہ فلم "لیڈی آف دی سی" کو عالمی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں