سعودی عرب: اونٹ میلے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے مملکت میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں انتشار پھیلانے کی کوشش، ہوائی فائرنگ اور اونٹوں کے ایک مالک کو میلے کے راستے میں روکنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں‌ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے اپنی گاڑی پر فرار ہو گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض پولیس نے ملزمان کی نشاندہی کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کی شناخت عبداللہ بن بداح راجح آل بریک کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان میں اھلال بن عایض بن دغیژ الشیبانی اور عبداللہ بن عائض بن دعیژ الشیبانی شامل ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل تخریب کاروں اور پبلک مقامات میں شہریوں‌کو خوف زدہ کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے ساتھ کوئی نرمی اور رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں