شام کے صدر بشار الاسد نے سابق وزیر خارجہ ولید المعلم کو ملک کے ایک اعلی ترین سول اعزاز “Order of Civil Merit” سے نوازا ہے۔ گذشتہ ماہ 16 نومبر کو فوت ہونے والے المعلم کو یہ ایوارڈ "ممتاز" درجے میں دیا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق یہ ایوارڈ منگل کے روز دارالحکومت دمشق میں منعقد ایک تقریب میں صدر بشار الاسد کے نمائندے منصور عزام نے متوفی وزیر خارجہ کے اہل خانہ کو پیش کیا۔
شام میں "آرڈر آف سِول میرٹ" ایوارڈ کا اجرا 3 دسمبر 1951ء کو ہوا تھا۔ یہ اعزاز پانچ درجوں پر مشتمل ہے۔ اس میں اعلی ترین درجہ "ممتاز" ہے۔ یہ ایوارڈ شام ک ریاست کے لیے خدمات پیش کرنے والے شامی اور غیر شامی افراد کو پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے متعلقہ میدانوں میں سیاست، سائنس، ادب، فنون اور معیشت شامل ہے۔
سال 2020ء میں بشار الاسد نے جو پہلا ملکی ایوارڈ دیا وہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے نام تھا۔ یہ اعزاز سلیمانی کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد اسے دیا گیا۔ سلیمانی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت 3 جنوری کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔
بشار الاسد نے سال 2020ء میں ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی۔ اس ترمیم کے تحت قاسم سلیمانی کو ملک کے ایک اعلی ترین عسکری ایوارڈ "بطل الجمهورية العربية السورية" سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز شامی اپوزیشن کے خلاف جنگ میں سلیمانی کی جانب سے بشار کی فوج کی مدد کرنے پر دیا گیا۔ علاوزہ ازیں ایرانی کمانڈر نے فرقہ وارانہ ملیشیائیں بنا کر انہیں شامی عوام کے قتل کی تربیت دی۔
شام میں 1973ء میں جاری آرڈیننس کے مطابق ملکی قانون میں اس بات کی اجازت تھی کہ مذکورہ نوعیت کا اعلی اعزاز اولا شامیوں کو دیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد خصوصی زمرے میں عرب افواج کے اہل کاروں اور افسران کو دیا جا سکتا ہے۔
شام کے پارلیمںٹ نے فروری 2016ء میں 1973ء کے آرڈیننس کی ایک شق میں ترمیم کی منظوری دی۔ یہ ترمیم "بطل الجمهورية العربية السورية" ایوارڈ سے متعلق تھی۔ اس ترمیم کے نتیجے میں شامیوں کے علاوہ غیر عرب شخصیات کے لیے اس اعزاز کی اجازت دی گئی۔ اس طرح بشار الاسد کو موقع مل گیا کہ وہ اپنے حلیف ملکوں کے فوجیوں کو اس اعزاز سے نوازے بالخصوص وہ افواج جو بشار کے اقتدار کے دفاع میں اس کا ساتھ دیں۔
-
شام: بشار کی فوج اور داعش کی لڑائی، ایک ماہ سے کم عرصے میں 100 ہلاکتیں
شام میں مختلف دیہی علاقوں میں عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ داعش تنظیم گھات لگا کر اور دھماکوں اور اچانک حملوں کے ذریعے بشار حکومت کی فوج اور اس ... مشرق وسطی -
شامیوں کی روٹی کے لیے قطاریں ، بشار الاسد کے بھائی کے میوزم پر کروڑوں خرچ
شام میں ایک طرف لاذقیہ اور دیگر صوبوں میں بشار حکومت کے حامی بھوک کے سبب بلبا رہے ہیں۔ یہ لوگ غیر معمولی نوعیت کے اقتصادی بحران کے سائے میں روٹی، گیس ... مشرق وسطی -
بشار الاسد کی نئی مشیر کا تقرر، کیا بثنیہ شعبان کی چھٹی کر دی گئی؟
شامی حکومت کے مطابق خاتون صحافی لونا الشبل کو صدر بشار الاسد کی نئی مشیر تعینات کیا گیا ہے۔ شامی حکومت کے سرکاری اور وفادار نجی چینلوں کی رپورٹس اور ... مشرق وسطی