عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران اور ترکی عرب ممالک پر اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ایک بیان میںکہا کہ عرب ممالک کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کافی پیچیدہ اور مشکل سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ علاقائی غنڈہ گردی ایران اور ترکی دونوں کی نظریاتی سیاست کے باعث آنے والے وقت میں بھی جاری رہے گی۔ احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ قومی ریاستوں سے وابستگی ہی خطے اور ممالک کے لیے نجات کا راستہ ہے۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے قومی مفادات کے حصول کے لیےمذہب کا استعمال ترک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے قضیہ فلسطین کے مفاد میں ہونے چاہئیں۔
خیال رہےکہ 10 دسمر کو مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کا اعلان کیا تھا۔امریکی وفد کے دورہ اسرائیل اور مراکش کے بعد امریکا کی ثالثی کے تحت اسرائیل اور مراکش امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔