جدہ میں کرونا کی ویکسینیشن کی مہم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت صحت نے جدہ ضلع میں شہریوں اور مقیم غیر ملکی کے لیے کرونا وائرس کی ویکسین کے سلسلے میں پہلے صدر مرکز کو متعارف کرا دیا۔ یہ مرکز سابق شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنوبی ہال میں قائم کیا گیا ہے۔ یہاں تمام تر خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ اس مقصد کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد کا استقبال کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

جدہ میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک ایک ساٹھ سالہ شہری کو دی گئی۔ وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اندراج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس طرح وہ ویکسین لگوا کر اپنی صحت اور سلامتی کا تحفظ کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ مملکت میں کرونا کی تمام ویکسین مفت دستیاب ہو گی۔ وزارت صحت نے ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

جدہ کے صدر مرکز کے ہال میں ویکسینیشن کے عمل کے واسطے 84 کمرے تیار کیے گئے ہیں۔ یہاں تربیت یافتہ مستعد عملہ عوام کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

ادھر شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ عبدالہادی المنصوری نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے طبی نگہداشت فراہم کرنے پر مملکت کی دانش مند قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں