عرب اتحادی فوج نے ایرانی ساختہ 175 بحری بارودی سرنگین ناکارہ بنا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کےدفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے قبضے اور سمندر میں بچھائی گئی ایرانی ساختہ 175 باردوی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج نے یمن کے سمندری علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران حوثیوں‌کی طرف سے بچھائی گئی 'صدف' نامی دسیوں بارودی سرنگیں قبضے میں لی تھیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ عرب اتحاد کا کہنا ہےیہ بارودی سرنگیں ایران میں تیار کی گئی تھیں۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سمندر میں بارودی سرنگوں کی تنصیب کا مقصد عالمی جہاز رانی اور آبی ٹریفک کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

گذشتہ بدھ کو یمن کی سرکاری فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شمالی گورنری الجوف میں خب اور الشعف ڈاریکٹوریٹ میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں تلف کی تھیں۔

یمنی فوج کے بارودی سرنگوں کی تلفی کے پروگرام انچارج بریگیڈیئر امین العقیلی نے بتایا کہ خب اور الشعف کے مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران 250 بارودی سرنگیں قبضے میں لی گئی تھیں جنہیں ناکارہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے یہ بارودی سرنگیں شہریوں کی زندگی خطرے میں‌ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں