.

ایرانی پاسداران انقلاب نے عسکری ساز و سامان عراق منتقل کیا ہے: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے عربی اخبار "القبس" نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب عسکری ساز و سامان عراق منتقل کر رہی ہے۔

اخبار کے مطابق پاسداران نے اس دوران مختصر فاصلے کے "آرش" میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کو عراق پہنچایا ہے۔ اخبار نے مزید بتایا کہ مذکورہ میزائل دراصل پاسداران انقلاب کے پاس ہیں جب کہ ڈرون طیاروں کو عراق کے جنوبی صوبوں میں سخت حفاظتی پہرے میں رکھا گیا ہے۔

القبس اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق ایران کے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو دو مرحلوں میں عراق منتقل کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں انہیں تہران سے القدس فورس کے زیر انتظام "الکوثر" عسکری کیمپ منتقل کیا گیا جو اہواز کے مغرب میں واقع ہے۔ بعد ازاں دوسرے مرحلے میں انہیں سرحدی گزر گاہ "شلمجہ" کے راستے عراق پہنچایا گیا۔

اگرچہ میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو ایران نواز عراقی ملیشیاؤں کے عکسری کیمپوں میں رکھا گیا ہے تاہم ان کی نگرانی القدس فورس کے زیر انتظام ایرانی عناصر کے پاس ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج انکشاف کر چکی ہے کہ ایران نے خطے میں بالخصوص عراق اور یمن میں صلاحیتوں کو وسیع کیا ہے جن میں جدید ڈرون طیارے اور دور سے داغے گئے میزائل شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں