.

لبنان: شامی پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں متعدد افراد نے ملک کے شمال میں واقع شامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آگ لگا دی۔ یہ حرکت ان افراد کے خاندان کے ایک شخص اور "شامی مزدوروں" کے درمیان جھگڑے کے بعد سامنے آئی۔

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے امور کے ہائی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے شمال میں واقع علاقے المنیہ میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں برے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ کیمپ میں تقریبا 75 شامی خاندان مقیم ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق زخمیوں کو نزدیک واقع ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آتش زدگی کے دوران دھماکوں سے ملتی جلتی آوازوں کے نتیجے میں بہت سے خاندان کیمپ سے بھاگ نکلے۔

قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے کا سبب المیر خاندان کے ایک شخص اور المنیہ میں کام کرنے والے بعض شامی مزدوروں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا تھا۔ جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ المیر خاندان کے متعدد نوجوانوں نے جان بوجھ کر کیمپ کے بعض خیموں میں آگ بھڑکا دی۔ بعد ازاں شہری دفاع کی گاڑیوں نے آ کر آگ بجھانے پر کام کیا۔ اس دوران لبنانی فوج اور داخلہ سیکورٹی کی فورس بھی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کلپس میں المنیہ میں پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کا حجم ظاہر ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں