شاہ سلمان خلیج سمٹ کے مشترکہ ایکشن پلان میں کامیابی کے لیے پرامید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے چند روز بعد العلا کے مقام پر خلیج تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس کےانعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ خلیج سمٹ مشترکہ ایکشن پلان کو فروغ دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل کا 41 واں سربراہ اجلاس 5 جنوری 2021ء کو سعودی عرب کی میزبانی میں العلا گورنری میں منعقد ہو رہا ہے۔ کانفرنس کے میزبان کی حیثیت سے شاہ سلمان کی طرف سے خلیجی ممالک قیادت کو سمٹ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔

چند روز قبل خلیج تعاون کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین نے کونسل کے سیکرٹری جنرل کو سعودی عرب میں ہونے والی سمٹ میں شرکت پر تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیف بن زاید کو سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں