.

مصر:اسکول کے صحن میں امتحان لینے پر کرونا سے متاثرہ طالب علم کی ماں چراغ پا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں ایک اسکول میں کرونا وائرس سے متاثرہ طالب علم کو کھلے صحن میں بٹھا کر امتحان لینے پر انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ طالب علم کرونا وائرس کا شکار تھا۔اس وجہ اسے خصوصی انتظامات کے تحت الگ تھلگ بٹھایا گیا تھا۔اس کی بعض تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض لکھاریوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے طالب علم سے امتحان میں شریک ہونے کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ اسکول کے صحن میں سب سے الگ امتحان لیے جانے پر حیران رہ گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ طالب علم کی والدہ کی بھی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے معاملے پر شدید غصے اور ناراضی کا اظہار کر رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ یہ تحریر ہے کہ’’میں نے اسکول جا کر انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ میرا بیٹا بیمار ہے اور وہ دو ہفتوں سے تنہائی میں رہ رہا ہے۔ اس پر انتظامیہ نے مجھ سے کہا کہ اس کا امتحان خصوصی انتظامات کے ساتھ لیا جائے گا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ انتظامات اسکول کے کھلے صحن میں بیت الخلاء کے سامنے کیے گئے تھے۔ یہ تھے اسکول انتظامیہ کے خصوصی انتظامات۔‘‘