جمعہ کے روز فلسطینی تنظیم 'اسلامی جہاد' کے سکریٹری جنرل زیاد النخلہ نے انکشاف کیا ہے تمام کلاسک ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ایرانی پاسداران انقلاب کے قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے ذریعے غزہ کی پٹی پر پہنچے۔
ایک میڈیا انٹرویو کے دوران النخالہ نے تصدیق کی کہ میزائل تیار کرنے کا منصوبہ ایران میں تربیت کے بعد غزہ کی پٹی کو بھیجا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی نے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری 10 کشتیاں اور جہاز غزہ کی پٹی کو بھیجے۔
النخالہ نے مزید کہا کہ فلسطینی دھڑوں نے کچھ دن قبل جو "الرکن الشدید" کےعنوان سے مشقیں کی ہیں وہ امریکا اور اسرائیل کے لیے پیغام ہیں۔
النخالہ نے کہا کہ غزہ میں عسکری مشقوں میں 100 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مشقوں میں براہ راست ہتھیار استعمال کیے گئے۔
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰمیں ایران نواز قوتوں کو اسلحہ، رقوم اور تربیت فراہم کرنے والے قاسم سلیمانی کو تین جنوری 2020ء کو بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی فوج کے ایک آپریشن میں الحشد ملیشیا کے سربراہ ابو مہدی المہندس کو ہلاک کردیا تھا۔
جمعہ کے روز تہران میں قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں زیادہ النخالہ نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے ہمیں میزائل بھیجے اسلحہ سے لدے 10 بحری جہاز غزہ بھیجے تھے۔
اس موقع پر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے امریکا کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کی دھمکی دی اور کہا تھا کہ ایک امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ایران کو مزاحمت سے باز نہیں رکھے گی۔
-
قاسم سلیمانی کے قاتل روئے زمین پرمحفوظ نہیں ہوں گے: ایرانی چیف جسٹس
ایرانی عدلیہ کے سربراہ ( چیف جسٹس) ابراہیم رئیسی نے خبردار کیا ہے کہ سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے قاتل روئے ... بين الاقوامى -
حماس کی کارروائی،غزہ میں قاسم سلیمانی کا پوسٹر پھاڑنے والا فلسطینی گرفتار
غزہ کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس کی سکیورٹی فورسز نے ایران کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصویر والا بینر پھاڑنے کی پاداش میں ایک شخص ... بين الاقوامى -
ڈونلڈٹرمپ سابق عراقی صدر صدام حسین کے مشابہ،ایران قاسم سلیمانی کاانتقام لے گا:حسن روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عراق کے سابق مطلق العنان صدر صدام حسین کے مشابہ قرار دیا ہے اور ایرانی نظام کے ... بين الاقوامى