عراق میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے نامہ نگاروں کے مطابق الحشد ملیشیا کے ارکان نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب موجود عمارتوں پر دھاوا بولا اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
عراق کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بغداد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
♨️#العراق مليشيات الحشد تقتحم المباني الخارجية لمطار بغداد الدولي. pic.twitter.com/bspO0DJnUz
— Maan Habib - معن حبيب (@MhabibAhi) January 2, 2021
جوائنٹ سیکیورٹی کنٹرول روم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی پہلی برسی کے موقعے پر بغداد میں تمام سفارت خانوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
الحشد ملیشیا کے وفاداروں نے حال ہی میں بغداد کی شاہراہ ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے 'شاہراہ ابو مہدی المہندس' رکھا ہے۔ المہندس قاسم سلیمانی کے ہمراہ تین جنوری 2020ء کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
-
بغداد: حکومت کی منظوری کے بغیر الحشد الشعبی کے حامیوں نے 'ایئرپورٹ روڈ' کا نام بدل دیا
عراق میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے ہمنوا افراد نے "بغداد ایئرپورٹ روڈ" کا نام بدل کر "شہيد ابومہدی المہندس" روڈ کر دیا ہے۔ ابو ... مشرق وسطی -
عراق : الحشد الشعبی ملیشیا میں پُھوٹ پڑنے کے آثار نمایاں
عراق میں الحشد الشعبی ملیشیا کے اندر انحراف کے آثار نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ اس انحراف کی قیادت 4 گروپوں کے ہاتھ میں ہے جو "حشد ... مشرق وسطی -
بغداد: الحشد الشعبی کے حامیوں کے ہاتھوں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کا دفتر نذر آتش
عراقی دارالحکومت بغداد میں آج ہفتے کی صبح اس وقت ہنگامہ آرائی دیکھی گئی جب شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے متعدد حامیوں اور ہمنوا افراد نے کردستان ... مشرق وسطی