گذشتہ سال کے دوران یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے 9 ہزار سے زیادہ ارکان مارے گئے۔ یہ افراد لڑائی کے مختلف محاذوں پر یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی فائرنگ اور آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے۔
یمن کی مسلح افواج کے میڈیا مرکز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2020ء سے دسمبر 2020ء تک حوثی ملیشیا کی ہلاکتوں کی تعداد 9328 رہی۔ مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران اکتوبر 2020ء کا مہینہ حوثیوں کے لیے مہلک ترین ثابت ہوا جب باغی ملیشیا کے 1220 ارکان مارے گئے۔ مرکز کی جانب سے حوثیوں کے جانی نقصان کے بارے میں جاری اعداد و شمار کی خصوصی ذرائع اور باغی ملیشیا کے میڈیا کی رپورٹوں سے بھی تصدیق ہو چکی ہے۔
جانی نقصان کے علاوہ حوثی ملیشیا کو عسکری ساز و سامان کے لحاظ سے بھی بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ اس نقصان میں ہتھیاروں کے 27 گوداموں اور 573 عسکری گاڑیوں کی تباہی شامل ہے۔ ان میں 395 گاڑیاں مکمل جب کہ 178 گاڑیاں جزوی طور پر تباہ ہوئیں۔
گذشتہ برس کے دوران یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے مجموعی طور پر حوثیوں کے 104 ڈرون طیارے مار گرائے۔ ان میں ایرانی خود کش ڈرون بھی شامل ہیں۔
-
یمن میں شادی کی تقریب حوثی ملیشیا کی بربریت کا نشانہ، 12 خواتین ہلاک اور زخمی
یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے جمعے کی شام وحشیانہ قتل و غارت کا نیا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ واقعہ الحدیدہ شہر کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق شہر ... بين الاقوامى -
یمن میں تعمیر نو پروگرام عدن ہوائی اڈے کی فوری بحالی کے لیے کام کرے گا
یمن میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والے سعودی 'تعمیر نو' پروگرام کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ گذشتہ دنوں عدن کے ہوائی اڈے پر ہونے ... بين الاقوامى -
عدن کا حملہ یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے: واشنگٹن
امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز یمن کے جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات ... بين الاقوامى