دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دل چسپ صورت حال میں سائیکل چلانے کا شوق پورا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل شیخ حمدان نے انسٹاگرام پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ تصویر میں ایک شتر مرغ کو سڑک پر سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ شیخ حمدان اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس کے نزدیک سائیکل پر سوار تھے۔ تصویر کے ساتھ شیخ حمدان نے تحریر کیا تھا "قریب الوقوع واقعہ"۔
بعد ازاں یکم جنوری کو دبئی کے ولی عہد نے ایک وڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں دو شتر مرغوں کو ایک سڑک کے کنارے ریت پر تیزی سے چلتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ اس کے مقابل سائیکل سوار سڑک پر موجود نظر آئے۔
اس وڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھی شیخ حمدان نے لکھا "آج صبح ، ایک اور قریب الوقوع واقعہ"۔
یاد رہے کہ شتر مرغ کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
-
سال 2021ء کا استقبال: دبئی کی فضا رنگا رنگ روشنیوں سے چمک اٹھی
متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں حسب معمول نئی سال کے موقعے پر برج خلیفہ اور دیگر مقامات پر سال نو کے استقبال کا جشن منایا گیا۔ ... ایڈیٹر کی پسند -
دبئی: فائزر اور بائیواین ٹیک کی کووِڈ-19 کی ویکسین کہاں سے لگوائی جاسکتی ہے؟
امریکا کے دواساز ادارے فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار شدہ کووِڈ-19 کی ویکسین دبئی میں متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں اور مکینوں ... بين الاقوامى -
دبئی: دنیا کی کم عمر ترین فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش
دبئی میں جاری "ورلڈ فیشن وِیک" میں بھارت کی 9 سالہ ویدھی کاروا نے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات پیش کیے۔ ویدھی کو "دنیا کی کم عمر ترین فیشن ... بين الاقوامى