.

سعودی عرب : ڈاکار ریلی میں خوف ناک حادثے کا شکار فرانسیسی ڈرائیور صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وادی الدواسر جنرل ہسپتال کے ہنگامی حالت کے شعبے کی طبی ٹیم سعودی ڈاکار ریلی 2021ء کے تیسرے مرحلے کے دوران کار کیٹیگری میں دو مختلف حادثات سے دوچار ہونے والے ڈرائیوروں کے ساتھ تعامل میں کامیاب رہی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مقابلے میں شریک ایک فرانسیسی ڈرائیور کو خوف ناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں مذکورہ ہسپتال کے ہنگامی حالت کے شعبے میں پہنچایا دیا گیا۔ ڈرائیور کے سر میں چوٹ آئی تھی جب کہ کمر اور ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی۔ ڈرائیور کو مکمل علاج اور طبی نگہداشت فراہم کی گئی اور وہ صحت کی بہتری کے بعد ہسپتال سے رخصت ہو گیا۔

اسی طرح ہسپتال میں کار ریلی میں شریک ایک اور ڈرائیور کو لایا گیا جس کے داہنی گھٹنے میں شدید چوٹ آئی تھی۔ ایکسرے اور طبی معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ گھٹنے میں جوڑ کے گرد موجود رگوں میں نیل پڑ گیا تھا اور وہاں خون بھی جم گیا تھا۔ مقابلے کے زخمی ڈرائیور کو مطلوبہ علاج فراہم کر دیا گیا۔

اس حوالے سے فرانسیسی ڈرائیور نے باور کرایا کہ ہسپتال میں طبی ٹیم کی جانب سے ملنے والی خدمات اور خصوصی نگہداشت شان دار تھی۔ ڈرائیور نے صحت مند محفوظ ماحول اور خصوصی توجہ پر شکریہ ادا کیا۔