مدینہ منورہ کا 'الطباخہ' بازار لذیذ روایتی کھابوں کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مدینہ منورہ میں جہاں دنیا بھر سے آنے والے مسلمان روضہ رسول پرحاضری دیتے وہیں یہ شہر ایک بڑا کاروباری مرکز بھی ہے۔ مدینہ منورہ میں کئی بڑے بازار اور مارکیٹس ہیں۔ یہ سب عوامی بازار ہیں۔

مدینہ کے بازاروں میں ایک بازار کو مقامی سطح‌پر'الطباخہ' کہا جاتا ہے۔ یہ بازار انواع واقسام کے لذیذ کھابوں روایتی، دیسی اور بدسی پکوانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

Advertisement

اگرآپ 'الطباخہ' بازار میں داخل ہوں‌ تو آپ کو ایسے محسوس ہوگا کہ آپ کھابوں کے ایک میلے میں کھڑے ہیں۔ کھانوں کے شوقین افراد روزانہ کی بنیاد پر اس بازار میں آتے جاتے ہیں اور پورا سال یہاں پر مقامی اور غیرملکی سیاحوں کا رش رہتا ہے۔

مدینہ منورہ کی تاریخ پر نظر رکھنے والے انجینیر حسان طاھر نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 40 برس سے الطباخہ بازار مدینہ منورہ کی سماجی حیات کا حصہ ہے۔ اس بازار میں آنے والے زیادہ تر لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے آتے ہیں۔

انہوں‌ نے بتایا کہ مسجد نبوی کے قریب واقع الطباخہ بازار مسجد کے زائرین کی بدولت ہمہ وقت آباد رہتا ہے۔ یہاں کے روایتی اور غیر روایتی کھانوں کئی اقسام مقبول ہیں۔

ان کھابوں میں المقادم، المقلقل، الکبدہ، روئوس المندی، کباب، شوربہ الحب، ھریسہ، المنتو، الیغمش، کابلی، بخاری، پلائو اور عربی بریانی جیسے کھابے زیادہ مشہور اور مقبول ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں