.

سعودی عرب : پانی کے اسمارٹ میٹروں کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں پانی کے اسمارٹ میٹروں کے حوالے سے تنازع سامنے آنے کے بعد ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے۔ بیان کا مقصد اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی غیر مستند معلومات کا قلع قمع کرنا ہے۔

پیر کے روز جاری بیان میں سعودی وزارت نے کہا ہے کہ پانی کے اسمارٹ میٹروں کی خصوصیات، پیمائش اور معیار کے حوالے سے "واٹر اینڈ الیکٹریسٹی اتھارٹی" کے ساتھ رابطہ کاری انجام دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ نیشنل واٹر کمپنی کے میٹرز مذکورہ اتھارتی کی منظور شدہ خصوصیات کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تخمینے کی بنیاد پر بلوں کی تیاری اس وقت عمل میں آتی ہے جب حقیقی میٹر ریڈنگ لینے میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو۔ پانی کی وزارت اس معاملے کی نگرانی کر رہی ہے کہ نیشنل واٹر کمپنی کی جانب سے ایوریج ریڈنگ کو کم کیا جائے۔

بیان کے مطابق نیشل واٹر کمپنی کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ تمام اعتراضات کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کام کیا جائے۔ اعتراضات کو دور کرنے کے بعد عدم اطمینان کی صورت میں درج ذیل لنک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

https://www.mewa.gov.sa/WaterRegulator/ar/Complaints/Pages/default.aspx