.

"مسک الخیریہ" کی کامیابیوں کی عکاس دستاویزی فلم نمائش کے لیے پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

محمد بن سلمان چیئرٹی فائونڈیشن جسے اختصار کے طور پر'مسک الخیریہ' کے نام سے جانا جاتا ہے کی سال 2020ء میں 'کویڈ 19' کی مشکلات کے باوجود کامیاب اقدامات پرمشتمل دستاویزی فلم 'علی قید النجاح' ( کامیابی کے دھانے پر)نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

یہ فلم الریاض کے 'مووی' (Muvi) (يو واک – U-Walk) میں پیش کی گئی ہے۔ فلم کی نمائش کے موقعے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 'مسک الخیریہ' کے سیکرٹری جنرل انجینیر بدر الکحیل، اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر بدر البدر، تنظیم کے ڈائریکٹر پروگرامنگ، وزارت صحت اور وزارت تجارت کے عیدیداروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

مسلک الخیریہ کی اس پہلی فلم کی نمائش کے موقعے پر ہونے والی گفتگو میں فلم پروڈیوسر عمر المقری، مسلک الخیریہ کے پروگرامنگ سیکشن کے ڈائریکٹر اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے درمیان فلم کی کامیابی اور مسلک الخیریہ کہ کوویڈ 19 وبا کےباوجود تنظیم کے کامیاب اہداف پر بات کی گئی۔

فلم "علَى قَيْدِ النَّجَاح" میں وبا کے دنوں میں سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر کے لیے اختیار کردہ اقدامات، دفاتر میں حاضری معطل کرنے، لاک ڈائون اور کرفیو کے ایام میں سرکاری اور نجی اداروں میں کاموں اور سعودی عرب میں‌نوجوانوں کی پیشہ وارانہ اور فنی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔