یمن: ایرانی ساختہ سمندری بارودی سرنگ "صدف" کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں مغربی ساحل کے علاقے میں مشترکہ افواج کی انجینئرنگ ٹیم نے ملک کے مغرب میں بحر احمر کے پانی میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگ کا پتہ چلا لیا۔

انجینئرنگ ٹیم کے عسکری ذرائع کے مطابق متعلقہ یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ غلیفقہ کے علاقے میں ساحل کے نزدیک ایک عجیب سے چیز نظر آ رہی ہے۔ اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی جس کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ایک بارودی سرنگ ہے۔ سرنگ کو ناکارہ بنا کر اسے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

مشترکہ افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اس نوعیت کی مختلف حجموں کی بارودی سرنگیں ،،، ایرانی ایجنڈے کے تحت بچھائی گئیں تا کہ بحر احمر کے جنوب میں بین الاقوامی پانی کے اندر بحری جہاز رانی اور عالمی تجارت کو خطرے میں ڈالا جا سکے۔

مشترکہ افواج کی انجینئرنگ ٹیم کے رکن انجینئر محمد ثامر حزام کے مطابق گذشتہ روز ملنے والی بارودی سرنگ ایرانی ساختہ ہے۔ یہ "صدف" نوعیت کی سرنگ ہے جو ٹکرانے پر کام کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ افواج کی انجینئرنگ ٹیم کو ملنے والی یہ 22 ویں بارودی سرنگ ہے جس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر انجینئرنگ ٹیموں کو مغربی ساحل پر درجنوں ملتی جلتی بارودی سرنگیں مل چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں