.

'یو این' ایلچی کی عدن ہوائی اڈے پر حملوں اور تحقیقات بارے سلامتی کونسل کو بریفنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس نے پچھلے ماہ کے آخر میں عدن ایئر پورٹ پر حکومتی وزرا کی آمد پر ہونے والے خونی حملوں اور یمنی حکومت کی جانب سے ان حملوں‌کی تحقیقات کے بارے میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دی۔ یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران نواز حوثی ملیشیا نے کیے تھے، جن میں ایک صحافی سمیت درجنوں عام شہری جاں‌بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

گریفتھس نے نشاندہی کی کہ اس حملے کی یمنی حکومت کی طرف سے تحقیقات کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جن میں‌بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت کی تحقیقات میں عدن ہوائی اڈے پرہونے والے حملوں کو 'جنگی جر' قرار دیا ہے کیونکہ بین الاقوامی قوانین عام شہریوں اور املاک کو بم حملوں کا نشانہ بنانے کی سختی سے ممانعت کرتے ہیں۔

مارٹن گریفیتھس نے یہ بات نے یمن میں تازہ ترین پیشرفت اور جنگ زدہ ملک میں امن کے حصول کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں جمعرات کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ میں بتائی۔

بریفنگ میں گریفتھس نے اس بات پر زور دیا کہ عدن ہوائی اڈے پر حملے نے یمن میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی تشکیل اور عدن میں اس کی واپسی ایک اہم اقدام تھا جو ریاستی اداروں ، معیشت اور امن عمل کو مستحکم کرنے کی خاطر ریاض معاہدے میں ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدن ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والوں نے یمن میں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے دو دھڑوں میں ریاض معاہدہ اہم پیشرفت اہم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متحارب فریقین کے مابین مفاہمت کرائی جاسکتی ہے۔

گریفتھس نے یمنی صدرعبد ربہ منصور ہادی سے اور یمن کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور عدن کے گورنر سے ملاقات کے لیے عدن کے دورے کی تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نئی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں جس نے یمنی عوام کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ، سخت حفاظتی خطرات کے باوجود عدن میں قیام پر اصرار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں‌نے عدن میں نے حملے کے مقام کا دورہ کیا ہے۔ ملبے سے صاف نظرآتا ہے کہ یہ ایک تباہ کن حملہ تھا جس کے نتیجے میں بے پناہ جانی اور مالی مقصان پہنچا ہے۔