الشیخہ فضا کی وفات پر سعودی قیادت کی کویتی قیادت سے تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں کویتی شاہی خاندان کی خاتون الشیخہ فضا جابر الاحمد الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی طرف سے کویت کے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو اپنے برقی تعزیتی پیغامات میں الشیخہ فضا جابر الاحمد الصباح کے انتقال پر شاہی خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خادم الحرمین اور ولی عہد نے الشیخہ فضا کی وفات پر تعزیتی بیانات میں کہا ہے کہ الشیخہ فضا کی وفات ہم سب کےلیے صدمے کا باعث ہے۔

خیال رہے کہ الشیخہ فضا جابر الاحمد الصباح گذشتہ روز انتقال کرگئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں