سعودی عرب دوحا میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولے گا: شہزادہ فیصل بن فرحان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے قطرکے دارلحکومت دوحا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ضروری امور کی تکمیل کے بعد سعودی عرب کا سفارتخانہ دوحا میں دوبارہ کام شروع کر دے۔

یہ سفارتخانہ ساڑھے برس قبل خلیج تعاون کونسل کے فیصلے کے نتیجے میں سفارتی بائیکاٹ کے موقع پر بند کیا گیا تھا۔ العلا میں ہونے والے تنظیم کے حالیہ اجلاس میں قطر کا سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مختلف شعبوں میں تعلقات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں