.

فلسطینی اتھارٹی کا انتخابات کرانے کا اعلان، حماس کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صدارتی دفتر سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق 22 مئی کو پارلیمانی انتخابات اور 31 جولائی کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

فلسطین میں اس سے قبل صدارتی انتخابات جنوری 2005 جبکہ پارلیمانی انتخابات 2006 میں منعقد کئے گئے تھے۔

2006 کے انتخابات میں غزہ میں اکثریت لینے والی جماعت حماس نے انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

فتح اور حماس نے گذشتہ سال ستمبر میں ہونے والے مذاکرات میں سال 2021ء کے دوران فلسطینی انتخابات کرانے پر اتفاق رائے کیا تھا۔