حوثیوں کے راکٹ حملے میں دو بچوں سمیت تین شہری زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغا جانے والا ملٹری پروجیکٹائل راکٹ گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے جازان ریجن میں شہری دفاع کے ڈپٹی میڈیا ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد بن حسن آل صمغان کے حوالے سے بتایا کہ ’یہ راکٹ یمنی حدود کے اندر سے جازان گورنریٹ کے سرحدی دیہات کی طرف داغا کیا گیا تھا۔‘

اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ میزائل گرنے سے دوبچوں سمیت تین افراد زحمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ’زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو کی تسلی بخش ہے۔‘ ’میزائل کے ٹکڑے لگنے سے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں