سعودی عرب میں پولیس نے ایک غیرملکی شہری کو آبی گذرگاہ میں دھکا دے کر گرانے اور اس واقعے کی 'سنیپ چیٹ' پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنے میں ملوث شخص ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم'سنیپ چیٹ' پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میںایک شخص ایک غیرملکی کو دھکا دے کر نہر میں گرا رہا ہے اور ساتھ ہی اس نے اپنے موبائل کیمرےسے اس کی فوٹیج بھی بنائی جسے اس نے اپنے اکاونٹ پر پوسٹ کر دیا۔
الریاض کے علاقے کے پولیس ترجمان کیپٹن خالد الکریدیس نے بتایا کہ ایک غیرملکی شہری سے بدسلوکی کرنے والے ملزم کی شناخت کرنے کے بعد اسے پکڑ لیا گیا ہے۔ اس کے پراسیکیوٹر کی عدالت میںپیش کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کیس میں مزید دو دیگر دیگر ملزمان کو بھی پکڑا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔