عراق: حزب اللہ بریگیڈز کے ٹھکانوں پر دھماکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں ذرائع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں جرف الصخر کے علاقے میں 3 دھماکے ہوئے۔

العربیہ کے ذرائع کے مطابق یہ دھماکے پیر کی شب عراقی حزب اللہ بریگیڈز (ملیشیا) کے زیر انتظام ٹھکانوں کے اندر ہوئے۔ جرف الصخر کے علاقے کے نزدیک عراقی فوج بھی تعینات ہے تاہم فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسر جانب امریکی مرکزی کمان نے عراق میں کسی بھی فضائی حملے کا علم ہونے کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ بریگیڈز نے تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے جرف الصخر کو ممنوعہ علاقے میں تبدیل کر دیا تھا۔

سال 2014ء تک یہ علاقہ سنی عرب آبادی سے گنجان تھا تاہم داعش تنظیم سے آزاد کرائے جانے کے بعد حزب اللہ بریگیڈیز نے مقامی آبادی کو واپس لوٹنے سے روک دیا۔

اسی طرح کسی بھی دوسری عراقی فورسز کو جرف الصخر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ علاقہ حزب اللہ بریگیڈز کی سرگرمیوں کا محفوظ گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں