مسلسل مشقوں کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب میں کرونا وبا پھیل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب گذشتہ دو ہفتوں سے مسلسل مشقیں کررہی ہے۔ ان مشقوں میں پاسداران عناصر کی عسکری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے یا نہیں مگر ان مشقوں نے ایران کی طاقت ور فوج میں کرونا کی وبا پھیلا دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو با خبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ پاسداران انقلاب کی مشقوں کے دوران کرونا ایس وپیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور مشقوں میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی سماجی فاصلے کے بغیرشرکت نے اہلکاروں میں کرونا کی وبا پھیلا دی ہے۔

Advertisement

ایران کی وزارت صحت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب نے وبا پھیلنے کے بعد اضافی طبی آلات اور ادویات طلب کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں یہ مشقیں کی گئی ہیں فوجیوں میں یہ وبا انہی علاقوں سے پھیلی ہے۔ متاثر ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ملٹری اسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے بعد انہیں سول اسپتالوں میں لایا جا رہا ہے۔

پاسداران انقلاب نے مختلف اضلاع کے محکمہ صحت کے حکام سے اہلکاروں کے طبی معائنے کو کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسے تو ایران کے کئی اضلاع میں کرونا پھیل چکا ہے مگر جنوبی اضلاع سب سے زیادہ وبا کی لپیٹ میں ہیں۔

اسی ذریعے کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب میں نہ صرف مسلسل مشقوں کی وجہ سے کرونا پھیلا ہے بلکہ مذہبی اجتماعات میں اندھا دھند شرکت بھی وبا پھیلنے کا سبب بنی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ایام میں ایران میں 'فاطمیہ ایام' کے عنوان سے مذہبی رسومات ادا کی گئیں جن میں پاسداران انقلاب، پاسیج فورس اور دیگر ملیشیائوں کے عناصر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں