سعودی عرب کی حکومت نے معدوم ہوتی ہوئے متعدد جنگلی جانوروں کو افزائش نسل کے لیے انہیں آزاد چھوڑ دیا ہے۔
مملکت کے عسیر ریجن کے گورنر اور مقامی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ 20 پہاڑی بکریاں اور 10 عربی ہرن الجرہ اور المسقیٰ میں شہزادہ سلطان تفریح گاہ میں چھوڑ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو آزاد چھوڑنے کا مقصد ان کی افزائش نسل کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔ ان جانداروں کا تحفظ جنگلی حیات اور سعودی عرب میں قدرتی مقامات میں جنگلی حیات کی دوبارہ آباد کاری کو فروغ دینا ہے۔
شہزادہ ترکی بن طلال نے کہا کہ سعودی حکومت مملکت میں قدرتی حیات کو فروغ دینے کے ایک وسیع پروگرام پرعمل پیرا ہے۔ جنگی حیات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی نسل کو فروغ دینا ویژن 2030ء کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عسیر گورنری کو جنگی حیات کی بقا کے لیے وزارت آبی وسائل زراعت و ماحولیات اور قومی مرکز برائے تحفظ نبات کا تعاون حاصل ہے۔
-
خشک سالی کے باعث زمبابوے میں جانوروں کی فروخت!
حکومت کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لالے پڑ گئے بين الاقوامى -
سعودی عرب شہر فیفاء کا کیلا، منفرد خوشبو اور ذائقے کا مرکب
سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کا علاقہ فیفاء اپنی سرسبز زرعی زمین، پھلوں اور دیگر اشیاء کی کاشت کے حوالے سے مشہور ہے۔ علاقے کے لوگ سارا سال کاشت ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: کوہ ’شدا‘ کی پُر اسرار غاریں زمانہ قدیم میں مسکن کیسے بنیں؟
سعودی عرب کے جنوی پہاڑی علاقے'شدا' کی غاروں کو کسی زمانے میں لوگوں نے اپنی رہائش گاہوں کے طور پر استعمال کیا۔ یہ پہاڑی غاریں آج ماضی میں ... مشرق وسطی