.

الریاض میں مسلح تصادم میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 جاں‌بحق، ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت میں پولیس اور ایک ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں یرغمال بنایا گیا ایک شٌخص ہلاک اور دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس نے یرغمال بنانے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح الریاض کے مشرقی میں المعیزیلہ کالونی میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کے بھائی کو یرغمال بنانے اور اسے قتل کی کوشش کی۔ اطلاع پر جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

الریاض کے علاقے کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدس نے بتایا کہ منگل کی شب دو بجے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اپنے ایک قریبی عزیز کو یرغمال بنا لیا ہے اور وہ اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس نے المعیزیلہ کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں یرغمال شخص اور دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ایک اہلکار کو گولیاں لگی ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں