مکہ مکرمہ: سرکٹ بریکرز اور سیکورٹی کیمروں کی چوری میں ملوث 5 غیر ملکی مقیمین گرفتار
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی پولیس نے 80 الیکٹرک سرکٹ بریکرز اور سیکورٹی کیمروں کی چوری میں ملوث پانچ غیر ملکی مقیمین کو حراست میں لے لیا۔
مکہ مکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان میجر محمد الغامدی کے مطابق پکڑے جانے والے مقیمین میں 4 کا تعلق برما اور ایک کا پاکستان سے ہے۔ ان افراد کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔ یہ افراد ایک ہوٹل سے 80 الیکٹرک سرکٹ بریکرز اور سیکورٹی کیمرے چوری کرنے کے جرم میں ملوث ہیں۔
الغامدی نے واضح کیا کہ مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔