ریاض : سیکورٹی اہل کاروں کا رُوپ دھارنے والے تین شہری پولیس کی تحویل میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس نے سیکورٹی اہل کاروں کا بھیس اپنانے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔

صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان میجر خالد الکریدیس کے مطابق یہ کارروائی سوشل میڈیا گردش میں آنے والے ایک وڈیو کلپ کی بنیاد پر کی گئی۔ وڈیو میں تین افراد کے ایک گروہ کو سیکورٹی اہل کاروں کا روپ دھار کر سیکورٹی آلات سے ملتا جلتا سامان استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس وڈیو کو سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ریاض پولیس نے مذکورہ تینوں افراد کی شناخت کا تعین کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ تینوں افراد سعودی شہری ہیں اور وہ عمر کی دوسری اور تیسری دہائی میں ہیں۔

Advertisement

ترجمان نے واضح کیا کہ استغاثہ کے سامنے پیش کیے جانے کے سلسلے میں تینوں افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی پوری کر لی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں