سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز مکہ معظمہ، نجران، دارالحکومت الریاض اور مشرقی علاقوں میں گرد آلود ہوائیںچلیں گی۔ نچلی سطح کی تیز غبار آلود ہوائوں سے شام تک مختلف اوقاف میں سڑکوں پرویژن متاثر ہوسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غبار آلود ہوائوں کا پہلا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے داخل ہوا جو رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ پورے نجران، جنوبی بدر، ثار، خباش، شرورہ، حبونا، نجران، دیمہ اور دیگر علاقوں میں شام سات بجے تک گرد آلود ہوائیں چلنے اور اور بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
اسی طرح الریاض کے تمام مقامات، السلیل، وادی الدواسر اور دوسرے مقامات پر شام چھ بجے تک تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مشرقی علاقوں میں الاحسا، الجبیل، الخبر، الخفجی، العدید، النعیریہ، بقیق، حفر الباطن اورالعلا میں شام پانچ بجے تک گردو غبار ہوائیں چلنے کے امکانا ہیں۔
-
سعودی عرب کے دوسرے فرماں روا شاہ سعود بن عبدالعزیز کی نایاب وڈیو
سعودی عرب میں کنگ سعود فاؤنڈیشن کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر مملکت کے دوسرے فرماں روا کا ایک نادر و نایاب نوعیت کا وڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے۔ یہ وڈیو کلپ ... مشرق وسطی -
الدارین : طائف کے جنوب میں واقع سعودی عرب کا ایک تاریخی گاؤں
سعودی عرب کے شہر طائف کے جنوب میں واقع گاؤں "الدارین" اپنی قدیم تاریخ کے سبب امتیازی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں واقع قلعے، کھیت اور خوب صورت پہاڑ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں صارف عدالتوں سے استفادے کے لیے نئی جوڈیشل سروس کا اجرا
سعودی عرب کی وزارت انصاف نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئی سروس کا اجرا کیا ہے۔ اس نئی سروس سے صارف عدالتوں سے متعلق تمام کیسز سے صارفین کو 'ناجز' ... مشرق وسطی