.

عراقی دارلحکومت میں خودکش حملوں پر سعودی عرب کا مذمتی بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز وسطیٰ بغداد کے علاقے الطیران اسکوائر کے مصروف بازار میں ہونے والے دو الگ الگ خودکش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان بم دھماکوں میں دسیوں افراد ہلاک وزخمی ہوئ۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے چاہے ان کا محرک کچھ بھی ہو، اسے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ مملکت جمھوریہ عراق کی سلامتی اور استحکام کو درپیش مشکلات کے اس مرحلے میں عراقی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ’’ہم حملے میں جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور عراقی حکومت سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔‘‘