حوثی باغیوں نے 'متنازع' نام کی وجہ سے ہوٹل بند کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا میں ایک ریستوران یہ کہہ کر بند کر دیا کہ اس کا نام حوثیوں کے مذہبی اور 'ایمانی تشخص' کے خلاف ہے۔

بند کیے گئے ہوٹل کے 'Rainbow' کے ایک مالک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حوثی ملیشیا نے ہوٹل کے نام پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے اس طرح کے نام نا مناسب ہیں۔

Houthis closed Rainbow Hotel

خیال رہے کہ 'Rainbow' نامی ہوٹل صنعا میں رنگ روڈ پر واقع ہے جو پیسٹری اور گاہکوں کو ناشتے کی سروسز فراہم کرتا ہے۔
ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ حوثیوں نے انہیں ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا نام مذہبی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے نام کے ساتھ بنے لوگو پر'قوس قزح' کی تصویر ہے جوکہ ایک غیر اخلاقی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں