خلیجی ممالک اختلافات بھلا کر ایک نئے باب کا آغاز کررہے ہیں: قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اختلافات بھلا کر تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں‌ نے کہا کہ کویت، مسقط، الریاض، منامہ، دوحا اور ابو ظبی امید سے بھرپور نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک استحکام، خوش حالی اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمارے ہاں امارات میں‌بھی یہ تاثر ہے۔

خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل نے پانچ جنوری کو سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں خلیجی ملکوں میں جاری تین سالہ اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اجلاس کے بعد قطر کے ساتھ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں