سعودی عرب: آن لائن ٹیچنگ کی تیاری کے دوران ایک اور استاد کی وفات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں گذشتہ روز (جمعرات کو) اعلی ثانوی مرحلے کے ایک مقامی استاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ استاد "مدرستی" (میرا اسکول) پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے طلبہ کو آن لائن سبق پڑھانے کی تیاری کر رہے تھے۔

جدہ میں محکمہ تعلیم نے سعودی استاد احمد حسن الزہرانی کی اچانک موت پر رنج اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فوت ہونے والے استاد ایک مقامی انٹرمیڈیٹ اسکول "عبدالرحمن الداخل" میں کیمیا کا مضمون پڑھاتے تھے۔

الزہرانی کے ساتھیوں اور طلبہ نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم ایک مثالی استاد اور بہترین اخلاق کے مالک تھے۔

الزہرانی گذشتہ 20 برس سے تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے۔ وہ شادی شدہ اور چار بیٹوں کے والد تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ اتوار کے روز اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس روز الشرقیہ صوبے میں ابو سفیان الحارث انٹرمیڈیٹ اسکول کے کمپیوٹر کے استاد سعد النصر اُس وقت دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئے تھے جب وہ "مدرستی" کے پلیٹ فارم پر اپنے طلبہ کو دوسرے سیمسٹر کا پہلا سبق پڑھانے کی تیاری کر رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں