سعودی عرب اور افغانستان کے درمیان سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی یادداشت پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ اور افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے سائنس اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ملکوں کی وزارت تعلیم کے درمیان اس یادداشت پر جمعرات کے روز دستخط ہوئے۔

یادداشت میں جن امور کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ان میں دونوں ملکوں میں تعلیم کے شعبے کے ذمے داران کے دوروں کا تبادلہ، طلبہ وفود کا تبادلہ، تعلیم و تربیت کے مختلف شعبوں میں معلمین اور تعلیمی نگرانوں کی تربیت کے خصوصی پروگرام اور منصوبے اور عام تعلیم کے مراحل میں تدریسی سرٹفکیٹس اور ڈگریوں کی مساوات شامل ہے۔

یہ مفاہمتی یادداشت طلبہ وفود وار سائنسی کلبوں کو دونوں ملکوں میں منعقد سرگرمیوں اور پروگراموں میں شرکت کا موقع فراہم کرے گی۔ علاوہ ازیں عام تعلیم میں نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری کے تجربات اور دونوں جانب سے عربی زبان کی تعلیم کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرے گی۔

یہ سمجھوتا دونوں ملکوں کے بیچ دوستی پر مبنی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی کڑی ہے۔ یاد رہے کہ 26 اپریل 2013ء کو قازقستان کے شہر الماتا میں سعودی عرب اور افغانستان کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں