شامی ذرائع ابلاغ نے حماہ گورنیٹ میں زوردار دھماکوں کی اطلاع کے بعد ایک دوسری خبر میں دعوی کیا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے جمعہ کے روز علاقے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔
سرکاری میڈیا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت علی الصباح چار بجے اسرائیلی دشمن نے لبنان کے شہر طرابلس کی جانب سے حماہ میں چند اہداف پر میزائل داغے۔ ہمارے میزائل شکن ایئر ڈیفنس نے دشمن کے میزائل کا مقابلہ کر کے تمام کے تمام پروجیکٹائلز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔‘‘