غزہ میں ایک مکان میں زور دار دھماکا، 20 سے زیادہ افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی جماعت حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کے ایک اقامتی علاقے میں ہفتے کے روز زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بیس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حماس کی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں واقع قصبے بیت حانوں میں ایک فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے رکن کے مکان میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا ہے۔اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دھماکے سے متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک مکان میں بارود ذخیرہ کیا جا رہا تھا اور اس کے پھٹنے کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویشے ادراعی نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ’’مکانوں کو اسلحہ ،میزائلوں اور ہتھیاروں کے گوداموں میں تبدیل کیا جارہا ہے مگر اس کا خمیازہ بے گناہ شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں