.

آئندہ جمعرات چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آئندہ جمعرات 28 جنوری کو چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہو گا۔ سال 2021ء کے لیے یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہو گا۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی چاند شمال مشرق کے شمالی اُفق سے طلوع ہو گا۔ بعد ازاں یہ شمال مغرب کے شمالی افق میں غروب ہو گا۔ ابو زاہرہ کے مطابق جمعرات کی شب 10:16 منٹ پر چاند عین بیت اللہ کے اوپر ہو گا۔

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں کے لیے موقع ہو گا کہ وہ چاند کو دیکھ کر قبلے کی درست سمت کا تعین کر لیں۔ ماضی میں بھی لوگ اس مقصد کے لیے یہ طریقہ اختیار کرتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں