جدہ کے ہوائی اڈے پر مسافروں کو رخصت کرنے کے لیے کاغذی جہاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معتمرین حضرات کی واپسی پر مسافروں کا الوداع کہنے کے لیے ایک جدّت کا حامل طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔

مذکورہ مسافر لاؤنج "1" میں مختلف نوعیت کے عالمی فن پاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ان میں "کاغذی جہاز" بھی شامل ہیں۔

Advertisement
KSA: Jeddah Airport Paper Planes

جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ لاؤنج نمبر "1" میں ڈپارچر لاؤنج تک جانے والی گزرگاہ کو مذکورہ "کاغذی جہازوں" کے مقام کے طور پر چنا گیا۔

یہ فنّی نوعیت کا کام 190 کے قریب چھوٹے کاغذی جہازوں پر مشتمل ہے۔ اس کو سعودی فن کار محمد الشمری نے تیار کیا۔ یہ ان مقدس مقامات کی یادوں کی عکاسی کی کوشش ہے جو مملکت سے کوچ کرنے کے وقت ہر زائر کے خیالات میں بسی ہوتی ہیں۔ الوداع کہنے کا یہ تخلیقی فنی عمل لاکھوں لوگوں کو ہوائی اڈے سے رخصت ہوتے ہوئے فن سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں