سعودی عرب کے سحر انگیز مناظر سے متعلق CNN کی رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی نیوز چینل "سی این این" (عربی) نے مملکت سعودی عرب کے خوب صورت اور مسحور کن مناظر کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ ان میں صحرا اور اس کی رنگین ریت، آسمانوں کو چُھوتے بلند و بالا پہاڑ اور بل کھاتی وادیاں شامل ہیں۔

سی این این نے سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت کے مختلف مقامات پر وادیوں کے بیچ اونچے نیچے اور بل کھاتے راستے، پُل اور سرنگیں نظر آتی ہیں۔ اس کے سبب پُر ہیبت نظارے جنم لیتے ہیں جن کو سعودی فوٹوگرافر ہانی الزہرانی نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

Advertisement

الزہرانی نے سی این این (عربی) کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ "میں عام طور سے اس چیز کا مشاہدہ کرتا ہوں کہ بادل کیسے بنتے ہیں اور دُھند کیسے چھاتی ہے۔ میں دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گھاٹیوں کے مناظر کی تصاویر لیتا ہوں"۔

الزہرانی کے مطابق "شاہ خالد گھاٹی میں موجودگی کے دوران وہاں کے منظر نے مجھے مبہوت کر دیا۔ وہاں دُھند چھائی ہوئی تھی، سورج گہرے بادلوں کے بیچ چھپ گیا تھا اور پہاڑوں پر موسم خزاں کے رنگ ایسے ظاہر ہو رہے تھے کہ گویا میں اپنی آنکھوں سے کوئی فن پارہ ملاحظہ کر رہا ہوں"۔

الزہرانی نے اپنی عکس بندی کے دوران ڈرون طیارے کا بھی استعمال کیا۔ انہوں نے جن گھاٹیوں کی تصاویر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ان میں المندق میں عقبۃ الحسام، الباحہ میں عقبۃ شاہ خالد اور عقبۃ شاہ فہد شامل ہیں۔ چوں کہ الزہرانی کی پرورش الباحہ صوبے میں ہوئی لہذا انہیں اس صوبے کے قدرتی جمال اور سحر انگیز مناظر کی تصویر کشی میں خصوصی دل چسپی ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں