.

بھارت کا یوم جمہوریہ اور آسٹریلیا کا قومی دن، سعودی قیادت کے تہنیتی پیغامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند کو خصوصی پیغام ارسال کیا۔ پیغام میں شاہ سلمان نے بھارتی صدر، حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور ترقی کے آرزو مند ہونے کا اظہار کیا۔

اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے بھی موقع کی مناسبت سے بھارتی صدر کو خصوصی پیغام ارسال کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں رام ناتھ کووند کے لیے نیک تمناؤں اور صحت و سلامتی کی دعا کو شامل کیا۔ ساتھ ہی بھارتی حکومت اور عوام کے لیے ترقی اور نشو نما کے حوالے سے آرزو مند ہونے کا اظہار کیا۔

سعودی فرماں شاہ سلمان کی جانب سے آسٹریلیا کے قومی دن (آسٹریلیا ڈے) کے موقع پر ملک کے گورنر جنرل کو خصوصی پیغام ارسال کیا۔ جنرل ڈیوڈ ہرل کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے دلی تہنیت اور گورنر جنرل کی صحت و سلامتی کے علاوہ دوست ملک آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کی ترقی و کامرانی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی آسٹریلیا کے گورنر جنرل کو مبارک کا پیغام ارسال کیا۔ انہوں نے جنرل ڈیوڈ ہرل، آسٹریلوی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔