خامنہ ای نے بیرون ملک سے 'کرونا ویکسین' منگوانے کی اجازت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مقامی سطح‌پر کرونا ویکسین کی تیاری تک بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔

ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا کی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری تک بیرون ملک سے کرونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ کرونا ویکسین بیرون ملک سے نہ منگوائے بلکہ مقامی سطح پر تیار کی جائے تاہم ان کے اس فیصلے کے خلاف مقامی اور عالمی سطح پر ایک مہم چلائی گئی تھی جس میں ان سے ویکسین کی درآمد پرپابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایرانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے کرونا ویکسین کا پہلا کنٹینر عن قریب ایران پہنچے گا۔

سعید نمکی نے تہران میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای نے کبھی یہ نہیں کہا کہ خطرے سے دوچار شہریوں کی زندگی بچانے کے لیے بیرون ملک سے ویکسین نہ منگوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک سے کرونا ویکسین منگوانے پر غور کررہے ہیں دوسرے ممالک کی ویکسینوں کا باریکی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 8 جنوری کو ایک ٹی وی خطاب میں کہا تھا کہ امریکی اور برطانوی کرونا ویکسینیں ہمارے لیے ممنوع ہیں۔ایرانی وزیر صحت نے خامنہ ای کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے کرونا ویکسین خرید کرنا منطق کے خلاف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں